کراچی،مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، متعدد ملزمان زیر حراست

اتوار 23 اپریل 2017 11:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ،فیریئر اور یوسف پلازہ سے 4 جواریوں سمیت 5 ملزمان پکڑے گئے۔ اتحاد ٹاؤن سے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

فیریئر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسین علی شاہ کو گرفتار کرکے اسلحہ اور 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

دوسری جانب یوسف پلازہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جواری شمعون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے انڈین پریمیئر لیگ پر بولی لگائی ہوئی تھی۔ ادھر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق زیر حراست افراد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے مفرور ملزم شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :