کراچی،عزیز آباد میں زیر زمین چھپائے گئے اسلحے کی بھاری مقدار برآمد

لال قلعہ گرائونڈ میں سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی ، اسلحہ شہر میں دہشتگردی کی واردات کیلئے استعمال کیا جانا تھا

اتوار 23 اپریل 2017 11:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) کراچی میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، سیکیورٹی اداروں نے عزیز آباد میں کارروائی کر کے دہشتگردی کیلئے گراؤنڈ میں چھپایا اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

عزیز آباد کے علاقے لال قلعہ گراؤنڈ میں زیر زمین اسلحے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کی۔ سیکورٹی اہلکار ڈھائی گھنٹے تک گراؤنڈ میں موجود رہے۔ زمین میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ کارروائی کے بعد برآمد ہونے والا اسلحہ نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق اسلحہ ایک عسکری گروپ نے شہر میں دہشتگردی کے لئے چھپایا تھا۔

متعلقہ عنوان :