شیخوپورہ،بجلی کے تار گرنے سے 3مزدور جاں بحق،3 جھلس گئے

اتوار 23 اپریل 2017 11:20

شیخوپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) شیخوپورہ کے علاقے رچنا ٹاؤن میں زیرتعمیر مکا ن پر شٹرنگ کے دوران بجلی کے تار گرگئے،کرنٹ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق اور3جھلس گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق رچنا ٹاؤن میں 6 مزدور ایک تعمیر ِمکان کی چھت پر شٹرنگ کا کام کررہے تھے کہ اسی دوران اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تار ٹوٹ کر چھت پرآ گرے۔ کرنٹ لگنے سے 6 مزدور جھلس گئے جنہیں گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 3 مزدور آصف،رضوان اور مزمل زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :