ٹی وی اور تھیٹر تک کام کرنا پسند ہے، فلموںمیں جانا خواہش نہیں ،روبی انعم

موسیقی میں صوفیانہ کلام دل کو بھاتا ہے،میری ذات سے کسی کا بھلا ہو تو روحانی سکون ملتا ہے، انٹرویو

اتوار 23 اپریل 2017 11:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) سٹیج اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ مجھے صرف ٹی وی اور تھیٹر تک کام کرنا پسند ہے، فلموںمیں جانا کبھی میری خواہش نہیں تھی، موسیقی میں صوفیانہ کلام میرے دل کو بھاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں روبی انعم نے کہا کہ رائٹر کے قلم میں بہت طاقت ہوتی ہے وہ اپنی تحریر کے ذریعے معاشرے کا رجحان بدل سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے صرف ٹی وی اور تھیٹر تک کام کرنا پسند ہے، فلموںمیں جانا کبھی میری خواہش نہیں تھی، انہوں نے کہا کہ موسیقی میں صوفیانہ کلام میرے دل کو بھاتا ہے۔ روبی انعم نے کہا کہ جب میری ذات سے کسی کا بھلا ہو تو روحانی سکون ملتا ہے۔