ہالی ووڈ ایکشن فلم ’لو ان کڈ ‘5 مئی کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

اتوار 23 اپریل 2017 11:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم لوان کڈ 5 مئی کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی، ۔

(جاری ہے)

مائیکل ایپٹڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسے سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک ایسے جال میں پھنس جاتا ہے جس کے باعث لندن میں حیاتیاتی حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں نومی ریپیس،اورلینڈو بلوم،مائیکل ڈولاس،جان مالکووچ،ٹونی کولیٹ اور جیسیکا بون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔لورینزو ڈی بوناوینٹورا کی پروڈیوس کردہ فلم 5مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :