کسی کو ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق نہیں ، توجہ کیئریئرپر ہے، انمول وفا

مخالفین آئے روز بدنام کرنے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں، انٹرویو

اتوار 23 اپریل 2017 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) سٹیج اداکار انمول وفا نے کہا ہے کہ کسی کو میری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا حق نہیں ہے، لابی ازم سے دور رہ کر شوبز میں اپنا کام کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکارہ انمول وفا نے کہا کہ میرے مخالفین آئے روز مجھے بدنام کرنے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فی الحال میری تمام تر توجہ کیئریئرپر ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کو میری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں تمام حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گی اور کامیابی کی منزل پر پہنچ کر دم لوں گی۔انہوں نے کہا کہ سٹیج کے ساتھ فلم اور ٹیلی ویژن پر بھی کام کرنا چاہتی ہوں۔