فیشن ماڈل اریج خان طاہر سعید اور نصیبو لعل کے نئے ویڈیو کیلئے ہیروئن منتخب

خوشی ہے کہ آغازہی میں اتنا بڑا ویڈیو مل گیا، کوشش ہوگی پرفارمنس سے ثابت کرسکوں اچھی ماڈل کیساتھ اچھی اداکارہ بھی ہوں، انٹرویو

اتوار 23 اپریل 2017 11:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) معروف فیشن ماڈل اریج خان کو گلوکار طاہر سعید اور نصیبو لعل کے نئے ویڈیو کیلئے ہیروئن منتخب کیا گیا ہے جس کی شوٹنگ ناران اور کاغان میں کی جائیگی، ویڈیو میں اریج کے ہمراہ طاہر اور نصیبو لعل بھی پرفارم کرینگے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اریج نے بتایا کہ یہ میرا پہلا ویڈیو ہے مگر خوشی ہے کہ آغازہی میں اتنا بڑا ویڈیو مل گیا ہے، انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اپنی پرفارمنس سے ثابت کرسکوں کہ میں ایک اچھی ماڈل کیساتھ اچھی اداکارہ بھی ہوں، انہوں نے کہا کہ یہ اس ویڈیو میں دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :