ہالی ووڈ کی ہارر اور تھرلر فلم کلٹ آ ف چکی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

خوف سے بھرپور فلم رواں سال سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

اتوار 23 اپریل 2017 11:00

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) ہالی ووڈ کی ہارر اور تھرلر فلم کلٹ آ ف چکی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈان مینسینی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1988ء میں ریلیز ہونیوالی فلم چائلڈز پلے کا ساتواں حصہ ہے جس میں ایک بار پھر ایک پراسرار گڈا خوف پھیلاتا دکھائی دیگا۔فلم کی کاسٹ میں بریڈ ڈورف، فیونا بریڈ، ایلکس ونسینٹ اور جینیفر ٹلی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، خوف اور دہشت سے بھرپور یہ فلم رواں سال سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :