کرشمہ کپور قریبی دوست سندیپ توشینی وال سے دوسری شادی کیلئے تیار ہوگئیں

اتوار 23 اپریل 2017 11:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) بالی ووڈ لیجنڈری اداکار رندھیر کپور نے بیٹی کرشمہ کپور کو قریبی دوست سندیپ توشینی وال سے دوسری شادی کی اجازت دیدی جس بعد اداکارہ کی قریبی دوست سے شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کرشمہ کپور نے 2003 میں بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے ہیں تاہم دونوں میں گزشتہ سال طلاق ہوگئی ہے جس کے بعد ان کے پہلے شوہر نے ایک اور ماڈل گرل سے دوسری شادی رچالی جبکہ اداکارہ کے بھی قریبی دوست سندیپ توشنی وال سیشادی کی خبریں گرم ہیں لیکن اب کرشمہ کے والد نے بھی بیٹی کی دوسری شادی کے معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے انہیں شادی کی اجازت دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :