سوناکشی سہنا کی ’نور ‘پہلے روز خاطر خواہ بزنس نہ کرسکی

کامیاب فلم کا سہرا اپنے نام کرنے کیلئے نور کو ایک ہفتے میں اچھا بزنس کرنے کی بے حد ضرورت ہے، ترن آدرش

اتوار 23 اپریل 2017 11:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) بالی ووڈ اداکار سوناکشی سنہاء کی فلم نور ریلیز کے پہلے روز خاطر خواہ بزنس نہ کرسکی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم نور جس میں مرکزی کردار سوناکشی سنہاء کررہی ہیں اپنی ریلیز کے پہلے دن خاطر خواہ بزنس نہیں کرسکی ہے۔

(جاری ہے)

فلم نے پہلے روز 1.54 کروڑ کا مایوس کن بزنس کیا ، فلمی تجزیہ کار ترن آدرش کا کہناہے کہ فلم کو ایک ہفتہ مکمل ہونے پرخاطر خواہ بزنس کرنے کی بے حد ضرورت ہے تاکہ کامیاب فلم کا سہرا اپنے نام کرسکے، فلم کی دیگر کاسٹ میں کنن گیل اور پورب کوبلی شامل ہیں ، فلم کی سینماء گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :