پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ای لائسنسنگ نظام کی استعداد چیک کرنے کے لیے فرضی مشقیں

ہوٹلوں اور ریستورانوں سے آن لائن سسٹم پرنئے لائسنس اورتجدید کی درخواستیں وصول کی گئیں

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آئن لائن لائسنسنگ کے اجراء کی تیاری مکمل کر لی گئی ۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ایم ایم عالم روڈ پر ای لائسنسنگ نظام کی چیکنگ کے لیے فرضی مشقیں کیں اور ای لائسنسنگ نظام سے مختلف دوکانداروں کی درخواستیں بھر کر نطام کو چیک کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی تمام ٹیموں نے ایڈیشنل ڈایریکٹر جنرل لائسنسنگ اینڈ ریسورس شاہد ملک کی سربراہی میں مشقیں کیں ۔

فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ہوٹلوں اور ریستورانوں سے آن لائن سسٹم پر لائسنس کی درخواستیں بھی وصول کیں۔ اے ڈی جی لائسنس اینڈ ریسورس شاہد ملک نے نظام کے تعلق بتایا کہاس نظام سے نا صرفنیا لائسنس لیا جا سکے گا بلکہ پہلے سے موجود لائسنسوں کی تجدید بھی آن لائن کروائی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

ان مشقوں کا مقصد سسٹم کی کارکردگی اور استعداد کار کو عملی طور پر چیک کرنا تھا۔ شاہد ملک نے مزید بتایا کہ عوام کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لیے نظام کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے تا کہ سسٹم کو لاگو کرنے کے بعد کسی بھی قسم کے تعطل اور پریشانی سے بچا جا سکے۔ آن لائن لائسنسنگ نظام کی کارکردگی تسلی بخش پائی گئی ہے۔یہ نظام کل سے باقاعدہ طور پر گوجرانوالہ سے کا م شروع کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :