لاہور ، کراچی میں طلب میں کمی کے بعد زندہ مرغی 30 ‘ گوشت 60 روپے کلو تک سستا ہو گیا

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) لاہور اور کراچی میں طلب میں کمی کے بعد زندہ مرغی 30 اور گوشت 60 روپے کلو تک سستا ہو گیا۔آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق پولٹری مصنوعات کی طلب میں کمی اور سپلائی میں اضافہ ہونے سے اس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لاہور میں زندہ مرغی 25 روپے کی کمی سے 160 روپے فی کل گرام اور گوشت 50 روپے کلو تک سستا ہو کر 265 روپے کلو ہو گیا ہے۔کراچی میں زندہ مرغی 30 روپے فی کلو کی کمی سے 176 روپے فی کلو گرام ہو گئی اور گوشت 60 روپے کلو سستا ہو کر 290 روپے کلو ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ ملک بھر میںانڈے 7 روپے کی کمی سے 76 روپے درجن ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :