Live Updates

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کو جس طرح تباہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ، اے خدا مجھے آصف زرداری کی طرح سیاسی سمجھ نہ دینا ،اس نے پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو چھوٹی سی جماعت بنادیا ، زرداری آپ نے وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جو کوئی ڈکٹیٹر بھی انجام نہیں دے سکا مگر پھر بھی کہوں گا کہ آصف زردای منافق نہیں ہے اور اس نے کبھی اپنے آپ کو شریف بنا کر پیش نہیں کیا، مولانا فضل الرحمان اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں ، پاکستان کی خواتین نوازشریف کو بہت معصوم سمجھتی تھیں مگر خدا کی طرف سے پانامہ کا انکشاف ہوا اور لوگوں کو پتا چلا کہ نوازشریف آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے زیادہ شاطر انسان ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:33

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کو جس طرح تباہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ، ..
دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کو جس طرح تباہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ، اے خدا مجھے آصف زرداری کی طرح سیاسی سمجھ نہ دینا ،اس نے پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو چھوٹی سی جماعت بنادیا ، زرداری آپ نے وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جو کوئی ڈکٹیٹر بھی انجام نہیں دے سکا مگر پھر بھی کہوں گا کہ آصف زردای منافق نہیں ہے اور اس نے کبھی اپنے آپ کو شریف بنا کر پیش نہیں کیا، مولانا فضل الرحمان اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں ، پاکستان کی خواتین نوازشریف کو بہت معصوم سمجھتی تھیں مگر خدا کی طرف سے پانامہ کا انکشاف ہوا اور لوگوں کو پتا چلا کہ نوازشریف آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے زیادہ شاطر انسان ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو دادو میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ لیاقت جتوئی کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں ، وقت ثابت کرے گا کہ آپ کا فیصلہ سندھ اور پاکستان کیلئے بہت اچھا تھا ، گزشتہ روز آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی سمجھ نہیں ہے ، آصف زرداری اگر آپ کو سیاسی سمجھ ہے تو آپ نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو کوئی ڈکٹیٹر بھی نہیں کر سکتا ، پیپلزپارٹی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تھی جے آصف زرداری نے سب سے چھوٹی جماعت بنا دیا ، ذوالفقار علی بھٹو نے بڑی محنت سے یہ پارٹی بنائی تھی مگر آصف زرداری نے اسے تباہ کردیا ۔

عمران خان نے کہا کہ میں خدا سے ہاتھ اٹھا کر دعا کرتا ہوں کہ کبھی مجھے زرداری جیسی سمجھ نہ دینا ، مجھے لوگوں نے کہا کہ آصف زرداری اور فضل الرحمان بہت شاطر سیاستدان ہیں ، زرداری کو لوگ ڈاکو کہتے ہیں اور فضل الرحمان مذہب کے نام سیاست کرتا ہے لوگ اسے ڈیزل ڈیزل کہتے ہیں ، اے خدا مجھے کبھی ان کے جیسا سیاستدان مت بنانا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف لومڑی کی طرح سیانا سیاستدان تھا کیونکہ وہ معصوم سی شکل بنا کر عوام کو بیوقوف بناتا تھا ، پاکستانی عورتیں بھی سمجھتی تھیں کہ عمران خان نوازشریف کو برا بھلا کہتا ہے حالانکہ نوازشریف کتنا معصوم نظر آتا ہے مگر پانامہ لیکس نے نوازشریف کی معصومیت کا پردہ چاک کردیا اور اس کی اصلیت لوگوں کے سامنے آگئی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آصف زرداری کو یہ کریڈیٹ دوں گا کہ اس نے کبھی اپنے آپ کو شریف نہیں کہا اور نہ ہی وہ منافق ہے ،نوازشریف مظلوم بنا ہوا تھا مگر پانامہ لیکس میں آکے پھنس گیا ، مجھے تو پہلے سے پتا تھا کہ لندن فلیٹس پاکستان کی عوام کا پیسہ چوری کر کے بنائے گئے تھے ۔عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس کا سلسلہ ایک سال سے چل رہا ہے ، ہم نے پوری کوشش کی کہ اسمبلی مٰں نوازشریف ہمیں جواب دے مگر انہوں نے جواب دنہیں دیا ، ہمیں ٹی او آرز کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا ، خواجہ آصف اسمبلی میں یہ کہتا ہے کہ میاں صاحب عوام اس بات کو بہت جلد بھول جائے گی ، یہ لوگ بے حس ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کا پیسہ چوری ہونے سے ملک میں ڈالرز کی کمی ہوتی ہے جس سے قرضے لینے پڑتے ہیں اور عوام غلام بنائی جاتی ہے ، بھاری ٹیکسز سے یہ قرضہ عوام کو چکانا پڑتا ہے ، کرپشن سے غریب تباہ ہوتے ہیں ، یہاں پر سڑکیں نہیں ہیں اچھے سکول نہیں اور نہ ہی پینے کا صاف پانی ہے ، ملک کو لوٹنے والے امیر سے امیر تر ہوکے چلے جاتے ہیں ، غریبوں کے پاس دوائی کیلئے پیسے ہیں نہ انصاف لینے کیلئے پیسے ہیں اس ملک کی آمدنی ہر ایک روپے سے 70پیسے قرضے ادا کرنے میں خرچ ہوجاتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے لوگوں کو لوٹ کر اور قتل کروا کر اپنی ملیں بنائیں ہوئی ہیں ، سندھ کی پولیس کو استعمال کر کے لوگوں کا استحصال کیا جاتا ہے ، پولیس کے ذریعے غریب لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے ، پنجاب کو نوازشریف نے لوٹا اور سندھ کو آصف زرداری نے لوٹا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے نوازشریف کی اصلی شکل لوگوں کے سامنے آگئی ہے ، اب وہ جے آئی ٹی میں پھنس چکا ہے اور اب آصف زرداری کے پیچھے لگوں گا ، دونوں نے ملکر بیرون ملک جائیدادیں بنا رکھی ہیں ، سوٹ کیسوں میں پیسہ بیرون ملک لے جایا جاتا رہا، ایان علی پانچ لاکھ ڈالر لے کر بیرون ملک جا رہی تھی وہ پکڑی گئی ، شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم بھی پکڑے گئے ، ڈاکٹر عاصم پر460ارب روپے کی چوری کا الزام تھا مگر یہ سب چھوٹ گئے ، غریب آدمی چند ہزار کی چوری کرلے تو اسے 6سال کے لئے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ آنے والے دن طے کریں گے کہ پاکستان تباہی کی طرف جائے گا یا اپنی اصلی حالت کی طرف جائے ، پانامہ کیس کے فیصلے میں دو ججز نے کہا کہ نوازشریف جھوٹا ہے اور کرپٹ بھی ہے ، تین ججز نے کہا کہ نوازشریف نے جو طوطا مینا کی کہانی سنائی ہے اس کی مزید تحقیق کی جائے ، اس فیصلے پر بھی بے شرم لوگ مٹھائیاں بانٹ رہے تھے ، مٹھائی اس لئے بانٹی گئی کہ شکر ہے نوازشریف نااہل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کرپٹ ٹولے سے جنگ شروع ہونے جا رہی ہے ، جمعہ کو اسلام آباد میں لوگوں کا سمندر اکٹھا ہوگا اور ہم سب نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کریں گے ، اب یہ تحریک مزید زور پکڑتی جائے گی میں سارے پاکستان کے پاس جائوں گا ۔ عمران خان نے کہا کہ پورے پاکستان میں پولیس کو ٹھیک کرنا ہے ، ہمیں سلوکوں اور اسپتالوں کا نظام بھی ٹھیک کرنا ہے ، ملازمتوں کی بھرتی میں شفافیت لائی جائے گی اور ہم انشاء اللہ پورا پاکستان ٹھیک کرے دکھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کبھی بننے دوں گا جب سندھ کے لوگ نہ چاہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات