کراچی ، نواز شریف کی سند یافتہ چور کے طور پر شناخت ہو چکی ہی, سینیٹرسعید غنی

سپریم کورٹ کے دو سینئر جج صاحبان نے انہیں بے ایمان اور کرپٹ قرار دیا ہے،رہنما پیپلزپارٹی

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:30

کراچی ، نواز شریف کی سند یافتہ چور کے طور پر شناخت ہو چکی ہی, سینیٹرسعید ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سند یافتہ چور کے طور پر شناخت ہو چکی ہے۔ سپریم کورٹ کے دو سینئر جج صاحبان نے انہیں بے ایمان اور کرپٹ قرار دیا ہے۔ نام نہاد شریفوں کو کلیئر نہیں کیا گیا، ریلیف دیا گیا ہے۔ میڈیا آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ جب چور پکڑا جائے تو ان کے بچے شور مچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

شریف خاندان چوروں کی نانی ہے اس لئے ا ن کا کنبہ شور مچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی صرف اشک شوئی ہے اس کا حال بھی سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ کی طرح ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی جو زبان استعما ل کرتے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے گھر کا ماحول کیسا ہے جبکہ چوہدری نثار ڈان لیکس کے بنیادی کردار ہیں۔ خدشہ یہ ہے کہ چوہدری نثار ڈان لیکس کی رپورٹ میں خود کو کلیئراور فاطمی کو اندر کروا دیں گے۔ جس دن پپو پٹواری پکڑا گیاچوہدری نثار کی بولتی بند ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :