Live Updates

سپریم کورٹ ہمیں ہٹاتی تو چلے جاتے تحریک انصاف کے کہنے پر نہیں جائیں گے، مصدق ملک

وزیراعظم عوام کا مینڈیٹ لے کر ائے عوام ہی انہیں ہٹا سکتے ہیں، ترجمان وزیراعظم

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:27

سپریم کورٹ ہمیں ہٹاتی تو چلے جاتے تحریک انصاف کے کہنے پر نہیں جائیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں ہٹاتی تو چلے جاتے تحریک انصاف کے کہنے پر نہیں جائیں گے۔ وزیراعظم عوام کا مینڈیٹ لے کر ائے عوام ہی انہیں ہٹا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاناہ لیکس آنے کے بعد وزیراعظم نے اپنی تقریری میں کمیشن بنانے کا کہا جسے مسترد کر دیا گیا۔

انہوں نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا کہا اسے بھی رد کر دیا گیا۔ پھر انہوں نے سپریم کورٹ کو خط لکھا سپریم کورٹ نے فیصلے میں مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ وزیراعظم کو نا اہل نہیں کیا۔ اگر سپریم کورٹ ہٹانے کا کہتی تو ہم چلے جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا استعفیٰ تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے ہم ان کے کہنے پر نہیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے پاس عوامی مینٹیڈ ہے اور عوام ہی ان کو ہٹائے گی۔ تحریک انصاف چور راستے تلاش کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کرے اور ووٹ لے کر ائے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد یمن کے خلاف نہیں۔ دہشتگردی کے خلاف ہے ۔ راحیل شریف کی تقرری پارلیمان کی قرار داد کے خلاف نہیں۔ ہم پارلیمان کی قرارداد کی پاسداری کر رہے ہیں اور کوئی بھی چیز پارلیمانی قرارداد کے خلاف نہیں ہو رہی۔۔( علی)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات