آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے لیاری چاکیواڑہ میں مبینہ کریکر حملے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق لیاری چاکیواڑہ میں مبینہ کریکر حملے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ وقوعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے تمام تر حکمت عملی اور لائحہ عمل کو ہر سطح پر ٹھوس اور مؤثر بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :