بے عزتی پر بھی مٹھائیاں تقسیم ہورہی ہیں،اگر وزیر اعظم میں ذرابھی شرم ہوتی تو استعفیٰدے کر گھر چلے جاتے ،نوازشریف کی اس حرکت سے پوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہورہی ہے،پی پی پی گلگت بلتستان کے رہنماء محمد علی شاہ کا بیان

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:15

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) پی پی پی گلگت بلتستان کے رہنماء محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ حیرت ہورہی ہے کہ بے عزتی پر بھی مٹھائیاں تقسیم ہورہی ہیں،اگر وزیر اعظم میں زرہ برابر بھی شرم ہوتی تو استعفی دے کر گھر چلے جاتے لیکن ان کو عزت سے زیادہ کرسی عزیز ہیں،وزیراعظم کے اس حرکت سے پوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہ پانامہ کیس میں ججز نے مزید تحقیقات کا کہا ہیں اور 2 نے نااہل قرار دیا ہیں اس سے بڑی شرم کی اور کیا بات ہوگی اب ملک کے وزیر اعظم اپنے ہی ماتحت ملازمین کے سامنے جوابدہ ہوگا جو دنیا میں کہیں نہیں ہوتا ہیں اور جے ائی ٹی جرائم پیشہ افراد کی تحقیقات کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

نام نہاد مسلم لیگی دوسروں کو اخلاقیات کا درس دینے والے اپنے وزیراعظم کو درس دے کہ وہ کرسی کو چھوڑ دے اور اپنی عزت بچائے بصورت دیگر اب اس کے پاس کوئی چارہ نہیں بچا ہیں۔

جس ملک کا وزیر اعظم چور اور کرپٹ ہوگا اور وہ احکامات جاری کرے تو اس پر کوئی عمل نہیں کرے گا ۔نیب اور ایف ائی اے جیسے ادارے مکمل ناکام ہوچکے ہیں لہذا ان اداروں کو ختم کرکے ازاد اور خود مختار تحقیقاتی ادارہ قائم کرنا وقت کی عین ضرورت ہیں۔ورنہ اس ملک میں کرپشن ختم ہونے کے بجائے بڑھ جائے گا۔کیونکہ جس ملک کا وزیراعظم چور ہوگا اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہیں۔

متعلقہ عنوان :