انتظامیہ کی کارروائی زہریلا گوشت فروخت کرنیوالا تاجر گرفتار ،20ہزار روپے جرمانہ

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:14

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) زہریلا گوشت فروخت کرنے والا تاجر کو ضلعی انتظامیہ نے گرفتار کرلیا بیس ہزار روپے جرمانہ عائد اور دکان کو سیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میت انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق نے رمضان ہوٹل کے قریب بیگ مارکیٹ میں رانا فروزن فوڈ پر چھاپہ لگا کر ہزاروں ملکیت کا فروزن چکن جو کہ زائد الیعاد تھا قبضے میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

اور درجہ اول کے مجسٹریٹ اصغر خان کے عدالت میں پیش کردیا جس پر عدالت نے کورٹ ٹرائل کرنے کے بعد تاجر مختار کو بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور رانا فروزن سنٹر کو غیر معینہ مدت کے لئے سیل کردیا مجسٹریٹ نے جی بی پیور فوڈ ایکٹ کے 23/2 اور 273 پی پی سی کے تحت کاروائی کی اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی عوام کو زہر کھلائے گا اور قانون کے رٹ کو چیلنج کرے گا ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

یا رہے کہ رانا فروزن فوڈ ناقص اور غیر معیاری اور زائد المیعاد فروخت کررہا تھا جس کو قبضے میں لے کر میڈیا کے سامنے تلف کردیا گیا۔مجسٹریٹ اصغر خان نے کہا کہ پبلک کو کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو یا مسئلہ ہو تو فوری طور پر اپنی شکایات ضلعی انتظامیہ تک پہنچائے جس پر سخت کاروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :