اسلام آباد ٹریفک پولیس زیراہتمام شہریوںکی تفریح کیلئے فیملی گالاکاانعقاد

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لئے فیملی گالاکاانعقاد،لی پولیسنگ کے فروغ دینے اور شہر یوں کی تفریح کے لئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تعاون F/9پارک میں فیملی گا لا کا افتتاح کر دیا گیا،، تقریب کے مہمان خصوصی چیف کمشنر ذوالفقار حیدر ،آئی جی پی اسلام آباد محمد خالد خٹک اور ایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی نے فیملی گالا کا افتتاح کیا،معزز مہمانان نے آئی ٹی پی فیملی گالا میںدیگر رنگا رنگ پروگراموں کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے اے ٹی ایس اسکواڈ کی خصوصی ڈیمونسٹریشن بھی دیکھی،فیملی گالا کا مقصدشہریوں کے لئے تفریح فراہم کرنا اور فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد تفصیلات کے مطابق اسلام آبادٹریفک پولیس نے اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے فرینڈلی پولیسنگ کے فروغ دینے اور شہر یوں کی تفریح کے لئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تعاون F/9پارک میں فیملی گا لا کا افتتاح کر دیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی چیف کمشنر ذوالفقار حیدر، آئی جی پی اسلام آباد محمد خالد خٹک اورایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی نے آئی ٹی پی فیملی گالا کا افتتاح کیا اور اسلام آباد پولیس کے اے ٹی ایس سکواڈ کی خصوصی ڈیمونسٹریشن بھی دیکھی آئی ٹی پی فیملی گالا میں بچوں اورخواتین کے لئے خصو صی پروگراموں کو ترتیب دیا گیا ہے جس میںفوڈ پارک ،ڈاگ شو،میجک شو ،کڈز ارینا،گیمنگ ارینا،ہارس رائڈنگ ،کیمل رائڈنگ ،ٹرین رائڈنگ،فیس پینٹنگ ،کا رٹون کریکٹر، ٹال مینز،میوزیکل کنسرٹ،سٹیج پرفارمنسزشامل ہیںفیملی گالا میں ٹریفک پولیس کے سٹال پر روڈ سیفٹی اوردیگر ٹریفک قوانین پرسوالات کے درست جوابات دینے پر شہریوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے شہریوں کی دلچسپی کے مطابق دیگر سٹال بھی لگائے گئے ہیں فیملی گالا کے میوزیکل کنسرٹ میں پاکستان کے معروف گلوکار جس میں رحیم شاہ،ملکو،ندیم عباس،سائرہ ارشد اور اویس نیازی بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے فیملی گالا میں تمام شہریوں کے لئے انٹری فری ہے جو دن11 بجے سے رات 11بجے تک ہے ، ،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا فیملی گالا کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں میں اچھی تفریح فراہم کرنا اور فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے آئی ٹی پی کی جانب سے آئندہ بھی اس طر ح کے ایونٹ منعقد کروائے جائیں گے تاکہ فرینڈلی پولیسنگ کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :