دیگر شعبوں کی طرح فرنیچر کی صنعت میں بھی پاکستان کے ہنرمند اور دستکار پوری دنیا میں اپنی مہارت کا لوہا منواچکے ہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت، مراعات اور سہولیات کی فراہمی سے ہنرمندوںکوااندرون اوربیرون ملک منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کئے جائیں

وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:12

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح فرنیچر کی صنعت میں بھی پاکستان کے ہنرمند اور دستکار پوری دنیا میں اپنی مہارت کا لوہا منواچکے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت، مراعات اور سہولیات کی فراہمی سے ن ہنرمندوںکوااندرون اوربیرون ملک منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

وہ پاکستان فرنیچرکونسل کے زیراہتمام تین روزہ نمائش کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس نمائش کے انعقاد پرکونسل کے چئیرمین میاں اشفاق اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی نمائشوں کے انعقاد سے پاکستانی فرنیچر اور اس صنعت سے وابستہ ہنرمندوں اور فنکاروں کونہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک اپنے فن و ہنر دکھانے کا پلیٹ فارم میسر ہوگا وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان میں لکڑی کے کام اور خصوصا فرنیچر سازی کی صنعت سے وابستہ کاریگر اور فن کار اس شعبہ میں اعلی ترین مہارت کے حامل ہے اورروایتی و علاقائی فرنیچر کے ساتھ ساتھ یہ کاریگر اور فنکار فرنیچر کے جدید رحجانات میں بھی ثانی نہیں رکھتے جس کی ایک دنیا ان کے اعلی پیشہ ورانہ معیارکی معترف ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے حکومت اس شعبہ خصوصا فرنیچر کی صنعت کی مناسب حوصلہ افزائی کرے یوں اس کے ذریعہ نہ صرف ملک کے اندر روزگار کے مواقع فروغ پائیں گے بلکہ برآمدات سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا اور عالمی برادری میں پاکستان کا بہتر تاثر اجاگر ہونے میں بھی مددملے گی سردار مہتاب احمدخان نے کہا کہ اس صنعت سے وابستہ افراد کو دور جدید کے مطابق تربیتی مواقع کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہتر حالات کار اور مواقع کی فراہمی بھی ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافہ اور عالمی مارکیٹ میں پاکستانی فرنیچر سازی کی صنعت کو کمرشل بنیادوں پر فروغ دینے کے لئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جائے جس میںاس کی برآمدات کے ضمن میں قومی ائرلائن پی آئی اے بھی پنا کردار ادا کرے گی اور وہ اس ضمن میں وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر سے بات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :