Live Updates

پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہیجان کا شکار ہے ، وزیراعظم مرد آہن ،مشکل حالات سے نبردآزما ہوتے رہے ہیں ، تحریک انصاف اپنا موازنہ مسلم لیگ (ن) سے کرنا چھوڑ دے ، آئندہ انتخابات 2018میں ہی ہوں گے

وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:12

پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہیجان کا شکار ہے ، وزیراعظم مرد آہن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہیجان کا شکار ہے ، وزیراعظم مرد آہن ہیں اور مشکل حالات سے نبردآزما ہوتے رہے ہیں ، تحریک انصاف اپنا موازنہ مسلم لیگ (ن) سے کرنا چھوڑ دے ، آئندہ انتخابات 2018میں ہی ہوں گے ۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فرسودہ ، بے بنیاد اور جھوٹ کی بنیاد پر کیس لڑا ، تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہیجان کا شکار ہے ، 2013سے عمران خان سڑکوں پر احتجاجی سیاست کر رہے ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم مرد آہن ہیں وہ مشکل حالات سے نبردآزما ہوتے رہے ہیں ، پی ٹی آئی خود کا مسلم لیگ (ن) سے موازنہ کرنا چھوڑ دے ، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالا لگا ہوا ہے ، آئندہ انتخابات 2018میں ہی ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فرسودہ ، بے بنیاد اور جھوٹ کی بنیاد پر کیس لڑا ،تحریک انصاف نے موجودہ صورتحال کو اپنی سیاسی زندگی اور موت کا سوال بنا لیا ہے ۔ (ن م)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات