عوام نے جس اعتماد کا اظہار پشتونخوا میپ پر کیا ہے پارٹی اپنے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی اورعوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوششیںجاری ہیں ‘عوام جوق درجوق پارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں

ْپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کا شمولیتی تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سٹینڈنگ کمیٹی برائے زراعت وخوراک کے چیئرمین رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار پشتونخوا میپ پر کیا ہے پارٹی اپنے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی اورعوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کوششیںجاری ہیں اور اسی لیے عوام جوق درجوق پارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوںگزشتہ روز سریاب خلجی کالونی میں محمد نادر خان خلجی ،حاجی امرالدین خلجی کی سربراہی میں 50سیاسی کارکنوں قبائلی عمائدین اور تختانی بائی پاس محافظ کالونی میں مولانا عبدالعزیز بڑیچ ،عبدالمجید ،حافظ محمد نواز ،عزت اللہ ،محمد عیسیٰ کی قیادت میں 60افراد کی پشتونخوا میپ میں شمولیت اور کلی علیزئی میں گورنمنٹ پرائمری سکول کلی علیزئی کے نئے بلڈنگ کے سنگ بنیاد رکھنے اور کلی شموزئی میں نئے واٹر سپلائی اسکیم کے افتتاح کے موقع پر الگ الگ عوامی اجتماعات جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجتماعات سے عبدالعلی اچکزئی ،نادر خان خلجی ،سرور توبہ وال ،مولوی ثناء اللہ ،اکرم کاکڑ ،کونسلر حمد اللہ بڑیچ ،کونسلر نعیم اچکزئی ،باچا خان خلجی ،مولوی عبدالعزیز اور دیگر نے خطاب کیا،اس موقع پر پارٹی کے گل جان کاکڑ ،حاجی محمد علی بڑیچ،حاجی ارسلا خان خلجی،عبدالحکیم غزنوی، حاجی ضیاء الحق بڑیچ،عبیداللہ توخئی ،گل ذاکر،اختر محمد اچکزئی گلاب خان بڑیچ،عبدالمنان خلجی ،صلاح الدین اچکزئی اور دیگر موجود تھے۔

مقررین نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مختلف طبقوں کی پارٹی میں شمولیت اس بات کا مظہر ہے کہ پارٹی کے سیاست پروگرام اور مختلف حلقوں علاقوں ،ضلعوں میں ترقیاتی عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں تعلیمی اداروں کی قیام سے عوام مطمین ہے اور سب سے بڑھ کر عوام کے سرومال کے تحفظ کو یقینی بنا کر عوام کو ایک بہتر اور پرامن زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ مذہب کے نام پر 1970سے جو پارٹی جنوبی پشتونخوا کے عوام پر مسلط رہی ہے، انہو ں نے اقتدار تک پہنچنے کیلئے دین مبین اسلام کے مقدس نام کو استعمال کرکے کرپشن ، لوٹ مار ، اقرباء پروری کے وہ ریکارڈ قائم کیئے جن کی نظیر نہیں ملتی ۔

انہوں نے کہا کہ 1973کے آئین پر جن پشتون رہنمائوں نے دستخط کیئے اور جنوبی پشتونخوا کو غیروں کے حوالے کیا وہ ہمارے تاریخ کے سامنے ضرور جوابدہ ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے سوا کسی بھی پارٹی کے منشور میں پشتونخوا وطن کی ملی وحدت ، واک واختیار کا لفظ تک شامل نہیں ہے اس کے برعکس پشتونخوامیپ کے رہنمائوں نے روز اول سے پشتون ملی وحدت ، واک واختیار ، وسائل پر قومی کنٹرول حاصل کرنے اور پشتونوں کے تمام قومی مسائل ومشکلات پر واضح موقف اپنایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 1970سے 2013تک اقتدار میں رہنے والی جماعت نے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا اور پشتونخوامیپ کے گزشتہ چار سال کے کم عرصے میں جو ترقیاتی کام عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے جو اقدامات اٹھائیں گئے ہیں اس کی مثال ماضی کے 40سالہ دور اقتدار میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے موثر اور جامع اقدامات اٹھائیں گئے ہیں تمام قومی شاہراہوں کو سفر کیلئے محفوظ بنایا گیا ہے ماضی میں جہاں آئے روز ڈکیتی ،ا غواء برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ ، بم دھماکوں کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ جاری تھا آج حد درجہ عوام اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے تمام ممبران اسمبلی نے تمام حلقوں میں بلا امتیاز ترقیاتی کام کیئے ہیں اور آج یہ منفی عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پشتونخوامیپ کے ترقیاتی کام سے خائف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے قومی اسمبلی ، سینیٹ ، صوبائی اسمبلی ہر فلور پر عوام کے مسائل کو اجاگر کیا ہے آج اسمبلی کے اجلاس 10گھنٹوں تک عوامی مسائل پر بحث کرتی ہے جبکہ اس کے برعکس ماضی میں محض 10منٹ بھی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کوئٹہ کے عوام کے پانی کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے بڑے منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور جلد ہی کوئٹہ کے عوام کے پانی کے مسئلے کو حل کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :