حکومت طلباء کے مسئلے حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیںنئے میڈیکل کالجز کے حوالے سے نا مکمل سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی گئی جو شعبہ صحت کی عدم دلچسپی اور نااہلی کو ظاہر کرتی ہے‘جلد سے جلد میڈیکل کالجز میں کلاسز کااجراء کیاجائے

نیشنل پارٹی (حئی ) کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کابلوچ اسوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں طلباء سے اظہار یکجہتی کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) نیشنل پارٹی (حئی ) کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہاہے کہ حکومت طلباء کے مسئلے حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیںنئے میڈیکل کالجز کے حوالے سے نا مکمل سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی گئی جو شعبہ صحت کی عدم دلچسپی اور نااہلی کو ظاہر کرتی ہے،انہوں نے مطالبہ کیاکہ جلد سے جلد میڈیکل کالجز میں کلاسز کااجراء کیاجائے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچ اسوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے لگائے جانے والی بھوک ہڑتالی کیمپ میں طلباء سے اظہار یکجہتی کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بلوچ اسوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت طلباء کے مسئلے حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے چار سالوں سے کبھی اسٹاف کی کمی تو کبھی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے کالجوں کو رجسٹرڈ نہ کرنے کا بہانہ بناتی ہے۔ کمیپ میں موجود طلباء کی حالت خراب ہوتی جا رہی ہے لیکن حکام اپنی آرائش گاؤں میں چین کی نیند سو رہے ہیں۔

طلباء نے کہا کہ سیکرٹری صحت کی جانب سے کمیٹی تو بنائی گئی لیکن ابتک کمیٹی کے اختیارات کا تعین نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے ہم خدشات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ طلباء نے کہا کہ پیرامیڈکس کا احتجاج اور پھر احتجاج کو طاقت کے ذریعے روکنے کی کوشش کرنا حکومت کی نا اہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔ آج شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والا فرد احتجاج پر ہے۔

اس سے پہلے بھی ینگ ڈاکٹر ز کی جانب سے احتجاج کیا جا چکا ہے۔آج ہم طلباء اپنے جائز حقوق کی خاطر سراپا احتجاج ہیں لیکن حکام نااہلی کو چھپانے کیلئے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کمیپ میں اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر حئی بلوچ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ نئے میڈیکل کالجز کے حوالے سے نا مکمل سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی گئی جو شعبہ صحت کی عدم دلچسپی اور نااہلی کو ظاہر کرتی ہے۔

آج کیمپ مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات نے دورہ کر کے اظہار یکجہتی کی ان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر حئی بلوچ، بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر ارشاد، بلوچ اسوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سابقہ صدر ابابگر بلوچ، بلوچ اسوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما ڈاکٹر ارسلان بلوچ، بلوچ اسوڈنٹس ایکشن کمیٹی ایگریکلچر یونٹ کے رہنماؤں سمیت دیگر سیاسی اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے اظہار یکجہتی کیا۔

متعلقہ عنوان :