فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس ادارے کی کوئٹہ اورپنجگور میںمشترکہ کارروائی ‘33مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس ادارے نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اورپنجگور میںمشترکہ کارروائی کے دوران 33 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے مارگٹ اور پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دہشت گردوں کے زیر استعمال 3 کیمپ مسمار جبکہ 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے 3 کلو گرام بارودی مواد،ڈیٹونیٹرز، مواصلاتی آلات اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا۔علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے گچک میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 30 مشتبہ افراد گرفتار کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے 2 ایس ایم جی رائفلز اور سیکڑوں گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق حراست میں لیے جانے والے مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :