مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کے سربراہی میں(ن)لیگ‘نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف)کے درمیان سہ جماعتی اتحاد کا ضلع کونسل چیئرمین ،وائس چیئرمین کے حوالے سے معاہدہ

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:09

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) مسلم لیگ ن کے سینیٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کے سربراہی میںنیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی قلات میر خالد لانگو ،جمیعت علماء اسلام قلات کے امیر آغا محمود شاہ ،حافظ محند ابراہیم لہڑی نے قلات میں بلدیاتی الیکشن کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)،نیشنل پارٹی اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے درمیان سہ جماعتی اتحاد کا ضلع کونسل چیئرمین ،وائس چیئرمین کے حوالے سے ایک معاہدہ ہوا ،اس معاہدے کو ہربوئی معاہدے کا نام دیا گیا ،جس کے بعدباہمی مشاورت سے علاقے کی مفادمیں اس معاہدے کے تحت پہلے دوسال کیلئے ضلع کونسل کا چیئرمین مسلم لیگ ن کے نوابزادہ میر ببرک خان زہری اور وائس چیئرمین حافظ محمد ابراہیم لہڑی منتخب ہوئے ،اگلے دو سال کیلئے ضلع کونسل کا چیئرمین نیشنل پارٹی سے ہوگا ،جبکہ وائس چیئرمین بدستور جے یوآئی کے حصے میں ہوگا ،زہری ہائوس قلا ت میں پر ہجوم پریس کانفرنس سینیٹرنوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کی سربراہی میں ہوا ،جس میں ضلع کونسل چیئرمین نوابزادہ میر ببرک خان زہری ،نیشنل پارٹی کے نامزدامیدوار ضلع کونسل میر عبداللہ لانگو ،جے یوآئی کے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین آغا فضل الرحمان شاہ ،نوابزادہ میر نوروز خان زہری ،میر پسند خان زہری ،سردار اسداللہ شاہوانی ،سردار عبدالکریم نیچاری ،سردار غلام حسین عمرانی ،سردار محمد انور ساسولی ،میر غلام رسول زہری، سردار زادہ میر ظفراللہ جتک ،سردار زادہ نصیب اللہ شاہوانی ،آغا کریم شاہ ،حاجی خورشید لانگو،ڈسٹرکٹ ممبر عطاء اللہ شاہ ،میونسپل کمیٹی کے کونسلر علی رودینی م،شیر محمد ساسولی ،مولوی غلام اکبر ،میر ممتاز شاہوانی ، عبدالقدوس زہری ،چیئرمین میر واحد پندرانی ،غلام فاروق مغل ،حاجی محمد حیات ساسولی ،میر خدا بخش ،ڈاکٹر ہری چند ،کونسلر امر لال ،نامزد کونسلر سری چند دیگر قبائلی عمائدین ،سیاسی رہنمائوں سمیت کونسلران ممبران موجود تھے ،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر میر نعمت اللہ زہری ،میر ببرک خان زہری ،میر عبد اللہ جان لانگو،آغا فضل الرحمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سہ فریقی معاہدہ خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچا ،معاہدے پاسداری کرکے مسلم لیگ ن چیئرمین شپ نیشنل پارٹی کے حوالے کررہی ہے ،خواہش یہی ہیکہ آئندہ بھی عوام اور علاقے کے مفاد میں ہمیشہ اتحاد کو برقرار رکھا جائے ،آج جس معاہدے پر عملدرآمد ہوا ہے وہ سیاسی حوالے سے ایک مثال ہے ،انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی خوشحالی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں ،قلات میں سڑکوں کی تعمیر ،صحت ،پانی ،تعلیم سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے مل کر اقدامات کئے جائینگے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سے قلات ضلع کیلئے خصوصی پیکج لیکر ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دینگے ،جبکہ گیس پریشر کی بندش سے نجات کیلئے قلات میں گیس پلانٹ منظور کرائیں گے ،جبکہ آر ٹی سی سینٹر کو دوبارہ کھولنے کیلئے وزیر اعلیٰ سے بات چیت کی جائیگی ،انہوںنے کہا کہ عوام کے لئے ہمیشہ سے ہمارے گھراور دفاتر کے دروازے کھلیں رہیں گے ،عوام نے ہمیں منتخب کرکے ہمیں خدمت کا موقع دیا ہے انشاء اللہ اس موقع کو کبھی ضائع نہیں کرینگے ،عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ۔