نوشہرہ: شدید طوفان اور بارش نے تباہی مچادی

دیوار گرنے سے ایک نوجوان جا ں بحق چھ زخمی،بلزبورڈز،درخت جڑوں سے اکھڑکر سٹرکوں اور کھروں پر جاگرے

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:07

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) نوشہرہ شدید طوفان اور بارش نے تباہی مچادی دیوار گرنے سے ایک نوجوان جابحق چھ زخمی ہوگئے۔ہولڈنگ بلزبورڈز،درخت جڑوں سے اکھڑکر سٹرکوں اور کھروں پر جاگرے۔نوشہرہ مردان پل کے قریب سوزکی پک آپ الٹ گئی ۔کابل رپور اور رسالپور میں ہولڈنگ اور بلز بورڈز نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر جاگری جی ٹی روڈ بلاک ہوگیا۔

ریسیکو 1122اور الخدمت کے مطابق ایک جابحق اور چھ زخمیوں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیاگیاہے۔پولیس اور کینٹوئمنٹ بورڈ کے عملے نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر نوشہرہ میں اچانک شروع ہونے والے طوبان اور تیزبارش نے دیکھتے ہی دیکھتے چند گھینٹوں میں تباہی مچادی۔

(جاری ہے)

نوشہرہ پشاور اور نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر تیزطوفان پر نصب ہولڈنگ اور بلزبورڈز اور درخت سٹرک پر جاگری جس سے مختلف جگہوں پرجی ٹی روڈ بلاک ہوگئے۔

نوشہرہ سے مردان جانے والی سوزکی پک آپ نمبرW-3459 پشارتیزطوبان میں الٹ گئی۔نوشہرہ کینٹ میں دوکانوں کے بورڈز گرنے اور رضوان مسجد کے قریب دیوار گرنے سے ایک راہگیر جابحق ہوگیا۔ریسیکو، الخدمت اور پولیس،ریسیکو 1122اور الخدمت کے مطابق ایک جابحق اور چھ زخمیوں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :