انتخابات 2018 ء میں ہی ہوں گے ، وزیراعظم مرد آہن ہیں، مریم اورنگزیب

مشکل حالات سے نبرد آزما ہوتے آئے ہیں، پی ٹی آئی نے فرسودہ اور بے بنیاد الزامات پر پانامہ کیس لڑا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ہیجان میں میں مبتلا ہے، وزیر مملکت

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:07

انتخابات 2018 ء میں ہی ہوں گے ، وزیراعظم مرد آہن ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انتخابات 2018 ء میں ہی ہوں گے ، وزیراعظم مرد آہن ہیں، مشکل حالات سے نبرد آزما ہوتے آئے ہیں، پی ٹی آئی نے فرسودہ اور بے بنیاد الزامات پر پانامہ کیس لڑاؒ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ہیجان میں میں مبتلا ہے۔ ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013 ء سے عمران خان سڑکوں پر احتجاجی سیاست کررہے ہیں، موجودہ حالات کو پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی زندگی اور موت کا سوال بنالیا ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے فرسودہ اور بے ب نیاد الزامات پر پانامہ کسی لڑا۔

پی ٹی آئی نے کے پی کے کے احتساب کمیشن کو تالا لگایا ہوا ہے پی ٹی آئی احتجاجی سیاست کے بجائے کے پی کے میں کارکردگی دکھائے تو بہتر ہوگا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پانامہ کسی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہیجان کی شکار ہے جس کے باعث پھر احتجاجی سیاست کررہی ہے وزیر مملکت نے وزیراعظم نواز شریف مرد آہن ہیں مشکل حالت سے گھبرانے والے نہیں وزیراعظم ہمیشہ مشکل حالات سے نبرد آزما ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کا امکان نہیں آئندہ انتخابات 2018 ء میں ہی ہوں گے اور مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ (عابد شاہ)