صوبہ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،ٹارکٹ کلنگ اور قتل وغارت گری کا بازار گرم ہے، مولانا گل نصیب خان

مفتی ندیم پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ حرکت ہے، ایسے واقعات حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں،امیر جے یو آئی خیبرپختونخوا

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواکے امیر مولانا گل نصیب خان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے یہاں لیڈی ریڈینگ ہسپتال میں مفتی ندیم اور انکے دیگر ساتھیوں کی عیادت کی جو گذشتہ روز ایک حملہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے، ایک بیان میں مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ صوبہ بھر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں آئے روز ٹارگٹ کلنگ ،مذہبی رہنمائوں پر حملے اور دیگر واقعات حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں، انہوں نے کہا کہ مردان ،چترال اور پشاور کے واقعات حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہیں، انھوں نے پشاور کے واقعہ میں 2افراد کی شہادت پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :