آصف زرداری پاکستان میں تمام برائیوں کی جڑ ہیں، سوئز بینکوں سے پاکستان کا لوٹا پیسہ واپس لائیں گے،عابدشیرعلی

شیر کی دھاڑ پر تمام گیدڑ اکھٹے ہو گئے ہیں، فیصل آباد میں پانامہ کیس کے فیصلے کی خوشی مین مسلم لیگ (ن) کی ریلی سے خطاب

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:06

آصف زرداری پاکستان میں تمام برائیوں کی جڑ ہیں، سوئز بینکوں سے پاکستان ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پاکستان میں تمام برائیوں کی جڑ ہیں، سوئز بینکوں سے پاکستان کا لوٹا پیسہ واپس لائیں گے، شیر کی دھاڑ پر تمام گیدڑ اکھٹے ہو گئے ہیں، ہفتے کے روز فیصل آباد میں پانامہ کیس کے فیصلے کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) نے ریلی نکالی ،جس کی قیادت وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کی۔

اسموقع پر خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان اور زرداری ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے خوفزدہ ہیں، اس لیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شیر کی دھاڑ پر تمام گیڈر ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں، شیر ان گیڈروں سے نہیں ڈرتا، آئندہ انتخابات کے بعد پنجاب اور وفاق سمیت سندھ اور پختونخواہ میں بھی مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گئی، انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری پاکستان میں تمام برائیوں کی جڑ ہی، زرداری کرپٹ ترین سیاستدان ہیں، سوئیس بینک زرداری کے کرپشن کے پیسے سے بھرے پڑے ہیں، ہم سوئیس بینکوں سے پاکستان کا پیسہ واپس لائیں گے، لانڈی جیل زرداری جیسے مجروں کیلئے بنا ہے، اعتزاز احسن کو بھی اب ہتھکڑیاں لگیں گیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمارے دل کی دھڑکن ہیں اب احتجاج کرنے والوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، پاکستان کے عوام نے احتجاج کرنے والوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، سراج الحق نے کرپشن میں خیبرپختونخواہ میں عمران خان کا ساتھ دیا، ریلوکٹوں اور سیاسی پھٹیچروں کے مقابلے کے لئے ایک شیر بھی کافی ہے، ریلی کے اختتام پر عابد شیر علی نے ٹرک سے چھلانگ لگا دی، اور و ہ گرتے گرتے بچ گئے۔ وقار)