کوئٹہ,فلاح انسانیت فائونڈیشن کے تحت ریسکیو ٹریننگ ورک شاپ کا انعقاد

فلاح انسانیت فائونڈیشن ملک کا نمایاں فلاحی ادارہ ہے مشکل گھڑی میں لوگوں کی خدمت کرتا ہی,مولانا محمد اشفاق

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) فلاح انسانیت فائونڈیشن کے تحت کوئٹہ شہر میں پہلی مرتبہ ریسکیو ٹریننگ ورک شاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ ایک روزہ ریسکیو ٹر یننگ ورک شاپ پریس کلب کوئٹہ میں آج بروز اتور کو منعقد کی جا ئیگی۔ریسکیو ٹریننگ ورک شاپ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا سلسلسہ کئی روز سے جاری ہے۔جس میںا سکول کالج ویونیورسٹی کے طلباء ، سرکاری ملازمین و دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

ملکی شہرت یافتہ انسٹرکٹرز کی زیرِ نگرانی ٹریننگ ورک شاپ کرائی جارہی ہے ۔ورک شاپ میں فائر ریسکیو،فرسٹ ایڈ،ڈیڈ باڈی منیجمنٹ،ٹائم منیجمنٹ ،فریکچر منیجمنٹ ، روڈ ایکسیڈنٹ و قدرتی آفات میں ہنگامی مدد و دیگرکی تربیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ گذشتہ رو زبلوچستان کے علاقے خضدارمیں بھی فلاح انسانیت فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں ایک روزہ ریسکیو ٹریننگ ورک شاپ منعقد کی گئی تھی ۔

جس میں مقامی آبادی نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔اس موقع پرجماعتہ الدعوة بلوچستان کے مسئول مولانا محمد اشفاق بھی موجود تھے ۔مولانا محمد اشفاق نے کہا کہ فلاح انسانیت فائونڈیشن ملک کا نمایاں فلاحی ادارہ ہے جو ہر مشکل گھڑی میں بروقت پہنچ کر لوگوں کی خدمت کرتا ہے۔قوم کو چاہئے کہ ایسے اداروں کی مضبوطی کے لئے کام کرے ۔ ہم ایسی قوم تیار کرنا چاہتے ہیں جو کسی حادثے،سانحے کی صورت میں امداد کا انتظار کرنے کی بجائے خود آگے بڑھ کر مدد کریں۔ہمیں تماشائی نہیں بلکہ مددگار بننا چاہئے۔قوم کو صحیح راستے پر لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :