کوئٹہ, پی ایس ایف ایک جمہوری سوچ پر یقین رکھتی ہے 10 مئی کو پی ایس ایف کے انتخابات منعقد ہونگے ,پشتون ایس ایف

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں کہا گیا کہ 10 مئی بروز بدھ پی ایس ایف کے انتخابات منعقد ہونگے اور صوبے بھر میں تمام بنیادی یونٹوں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ پی ایس ایف ایک جمہوری سوچ پر یقین رکھتی ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کے اکابرین کے نقش قدم پر چل کرے ہی ملک میں جمہوری نظام کے استحکام ترقی اور خوشحالی کے لئے اے این پی دست بازوں ہے اور جس طرح عوامی نیشنل پارٹی نی23 مئی کو صادق شہید فٹبال گرائونڈ میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے پی ایس ایف کے کارکن بھی اس جلسے میں بھر پور شرکت کرینگے بیان میں کہا گیا کہ صوبے کے تمام کالجوں اور بلوچستان یونیورسٹی میں بنیادی یونٹوں کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد 10 مئی بروز بدھ سائنس کالج ظریف شہید آڈیٹوریم میں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :