سندھ حکومت کی ترقیاتی کاموں میں تھر کی ترقی اورعمر کوٹ میں گیس کی فراہمی وغیرہ ترجیحاتی بنیادوں میں شامل ہے،وزیراعلی سندھ

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:58

سندھ حکومت کی ترقیاتی کاموں میں تھر کی ترقی اورعمر کوٹ میں گیس کی فراہمی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) وزیراعلی سندھ سیدمرا د علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی میرپورخاص ڈویژن میں ترقیاتی کاموں جس میں صحت ، پینے کا صاف پانی ، سڑکوں کا انفرااسٹرکچر، تھر کی ترقی اورعمر کوٹ میں گیس کی فراہمی وغیرہ ترجیحاتی بنیادوں میں شامل ہے۔ میں چاہتا ہوں میرپورخاص کے ضلع عمرکوٹ کو جلد گیس کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت سے بات کروں گا۔

جبکہ تھرپارکر میں سندھ حکومت نے اہم ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور میرپورخاص میں پبلک اسکول کو بھی ترجیحاتی بنیاد پر تزئین و آرائش سے آراستہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارہفتہ کو انہوں نے وزیراعلی ہاس میں منعقدہ تین مختلف اجلاسوں ضلع تھر پارکر ، ضلع عمر کوٹ اور ضلع میرپورخاص کی سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP )سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزرا میر ہزار خان بجارانی ، جام خان شورو ، جام مہتاب ڈہر ، امداد پتافی ، ڈاکٹر سکندر میندرو ، فیاض بٹ ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ محمد وسیم، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت ، صوبائی سیکریٹریز فضل اللہ پیچوہو ، حسن نقوی ، اعجاز میمن، تھر کے منتخب نمائندے ڈاکٹر مہیش ملانی ، ایم پی اے مخدوم نعمت،ایم این اے نو ر محمد شاہ ،ایم این اے فقیر شیر محمد بیلانی ، ایم پی اے دوست محمد راہیموں، ڈاکٹر کھٹو مل جیون اور دیگر کی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :