پاکستان کی افغانستان میں فوجی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت ، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان نے افغانستان کے صوبے بلخ کے علاقے مزار شریف میں جمعہ کو فوجی اڈے پرہونے والے دہشت گردحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نفیس ذکریا نے دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کے فوجی کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر دکھ اور ان کے اہلخانہ سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، انہوں نے پاکستان کی جانب سے ہرقسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افغان حکومت اور عالمی برادری کیساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :