آرمی چیف کی مزار شریف میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

دہشت گرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، انہیں شکست فاش دینگے ، جنرل قمر جاوید باجوہ

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:58

آرمی چیف کی مزار شریف میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں دہشت گرد انہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں اور ہم انہیں شکست فاش دینگے، آرمی چیف نے افغان سیکیورٹی فورسز کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغان سیکیورٹی فورسز اور افغان عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :