چمن, نادرا عملے کا عوام کے ساتھ ناروا رویہ ،پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر تاجروں کو تنگ کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:52

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان ورکر پارٹی (ن) زیر اہتمام ، بڑھتی ہوئی کرپشن ، نادرا عملے کا عوام کے ساتھ ناروا رویہ ،پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر آئے روز تاجروں کو تنگ کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی ہوئی ریلی شہر کے مختلف شاہرواہوں سے ہوتے ہوئے فلسطین چوک پر جلسہ عام تبدیل ہوئی احتجاجی ریلی میں شہر کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بھر پور حصہ لیا احتجاجی جلسے سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سراج الدین درانی، صوبائی جنرل سیکرٹری شمس اللہ اچکزئی، ضلعی صدر عبد العلیم جواد ،سینئر نائب صدر ضیاء الحق ،بسم اللہ اچکزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن کے عوام کیلئے نادرا کے غیر قانونی شرائط ، بجلی کی لوڈشیڈنگ ،پاک افغان سرحد پر تاجروں کو تنگ کرنا اور چمن سول ہسپتال میں میں درج بھر ڈاکٹروں اور سینکڑوںپیرا میڈیکس ہونے کے باوجود ڈیوٹیوں پر صرف دو یا تین ڈاکٹر اور چند پیرا میڈیکس کا اسٹاف موجود ہوتے ہیں جوناکام صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس میں ضلعی انتظامیہ کا نا اہلی بھی جلکتی ہے اس صورت حال سے چمن کے عوام تن آچکے ہیں اور مایوسی کا شکار ہے مقررین نے مزید کہا کہ لوگ دیگر مذہبی و سیاسی پارٹیوں سے عاجز ہوکر پاکستان ورکر پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں احتجاجی جلسے میں شریک عہدیداروں اور ورکروں نے نادرا اور سول ہسپتال کے انتظامے کو لاسٹ وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ پاکستان ورکر پارٹی سول ہسپتال اور نادرا سینٹر کے سامنے نہ ختم ہونے والا دھرنا دینگے ۔

متعلقہ عنوان :