ساہیوال انسداد دہشت گردی کورٹ تھانہ صدر اوکاڑہ کے محرر کی تنخواہ ضبط ، شو کاز نوٹس ، 27اپریل کو طلب

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے تھانہ صدر اوکاڑہ کے مہرر وارث علی کو عدالتی احکامات کی خلا ف ورزی پر تنحواہ ضبط کر کے شو کاز نوٹس جاری کرکے 27اپریل کو عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 29اکتوبر 2015کو ضلع کچہری پیشی پر آتے ہوئے ایک شہید رشید احمد کے بیٹے عبدالجبار کو نعمان ،رمضان اور اصغر وغیرہ چھ ملزموں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس پر پولیس صدر اوکاڑہ نے مقدمہ -149-148-109-302ت پ اور7انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کر لیا تھا اس مقدمہ میں جب چالان پیش کرنے کے لیے پولیس کو ہدایت کی گئی تو عدالتی احکامات کو محرر تھانہ صدر اوکاڑہ نے دبائے رکھا اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔

متعلقہ عنوان :