ساہیوال، چوری کا مقدمہ، سب انسپکٹر کو عدالت نے اشتہاری مجرم قرار دیکر گرفتاری کا حکم

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) جوڈیشل مجسٹریٹ حماد رضا ساہیوال نے تھانہ غلہ منڈی چوکی بائی پاس کے پولیس سب انسپکٹر ارشاد الرحمن کے چوری اور مداخلت بیجا کے مقدمہ میں بطور مجرم اشتہاری قرار دیکر گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 29نومبر 2015کو چک 9-132ایل میں ایک وکیل چوہدری بنیا مین کے گھر داخل ہو کر تلاشی کے بہانے پولیس سب انسپکٹر ارشاد الرحمن نے تلاشی کے دوران قیمتی سامان چوری کر لیا تھا جس پر پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقدمہ درج کر لیا تھا اور مجرم گرفتار نہ ہوا عدالت میں مقدمہ کا چالان پیش کر دیا گیا مگر تھانیدار پھر بھی پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے کئی بار وارنٹ گرفتاری بلا ضمانت جاری کیے لیکن پولیس نے ملزم تھانیدار کو گرفتار نہ کیا اب عدالت نے پولیس سب انسپکٹر ارشاد الرحمن کو اشتہاری مجرم قرار دیکر گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :