لاہور، بھارتی ممبر پارلیمنٹ ابھے سنگھ پر کالا کی شادی میں شرکت کرنے والامسلم لیگ ق کا وفد دہلی سے لاہور پہنچ گئے

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) بھارتی ممبر پارلیمنٹ ابھے سنگھ پر کالا کی شادی میں شرکت کرنے کے لئے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری وجاہت حسین، سردار آصف نکئی، سردار اشتیاق نکئی اور ممبر قومی اسمبلی رضا ہراج اور ان کی فیملیز کو خصوصی دعوت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تمام پارلیمنٹرین بھارتی پارلیمنٹ کے ممبر کی شادی کی تقریب سے فارغ ہونے کے بعد پی آئی اے کی پرواز نمبر 270کے ذرئع دہلی سے لاہور پہنچ گئے۔ (علی)