رینجرز اختیارات کو خوامخواہ کاایشو بنادیاگیا،اس دفعہ اختیارات سے قبل کابینہ کا اجلاس ضروری تھا، سید ناصر شاہ

پنجاب حکومت کے رینجرز کو دیئے گئے اختیارات میں انہیں سی ٹی ڈی سے منسلک کیا گیا ،سندھ حکومت نے اس کے مقابلے میں رینجرز کو تمام پرانے اختیارات دیئے ہیں، میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) وزیرٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ رینجرز اختیارات کو خوامخواہ کاایشو بنادیاگیا،اس دفعہ اختیارات سے قبل کابینہ کا اجلاس ضروری تھا۔کابینہ نے اپنے اختیارات سی ایم کو دے دیئے ہیں۔پنجاب حکومت نے رینجرکوجو اختیارات دیئے ہیں وہ صرف سی ٹی ڈی کے ساتھ کارروائی کا اختیار دیاہے۔

رینجرز نے 3 ماہ کی رپورٹ بھی وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے جس میں کافی کامیابیاں ملی ہیں۔رینجرز اختیارات کابینہ اجلاس کے باعث تاخیر ہوئی،عابد شیر علی کو جواب دینا نہیں چاہتے۔عابد شیر علی کے والد خاکروپ کے پیسے ہڑپ کرگئے تھے،وہ کچھ کہنے سے پہلے سوچ لیاکریں۔ہمارا احتجاج بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق ہے۔

(جاری ہے)

22 اگست کو منتشر ہونے والے کارکنان کو متحد کرنے کے لیے دھرنے دیئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ رینجرز اختیارات کو بلاوجہ ایشو بنایا گیا حالانکہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق فیصلوں کو کابینہ اجلاس سے منظوری کا کہا گیا تھا اسی لیے تاخیر ہوئی۔انہوں نے کہاکہ کابینہ نے اپنے اختیارات وزیر اعلی کو سونپ دیئے ہیں۔اس سے روزانہ کے معاملات میں اب تاخیر نہیں ہوگی۔

ناصر شاہ نے کہاکہ پنجاب حکومت کے رینجرز کو دیئے گئے اختیارات میں انہیں سی ٹی ڈی سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت نے اس کے مقابلے میں رینجرز کو تمام پرانے اختیارات دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رینجرز اختیارات کے نوٹیفکیشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ناصرحسین شاہ نے کہاکہ رینجرز کے پاس پہلے بھی اختیار ات تھے تاہم کسی کی بھی گمشدگی پریشان کن ہے، قانون کے مطابق 24گھنٹے میں گرفتار شخص کو پیش کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ عابد شیر علی کے والد خاکروبوں کے پیسے بھی کھاگئے تھے، جے آئی ٹی کی بات کرتے ہوئے وہ اپنے والد کو بھی یاد کریں۔پانامہ فیصلے میں میاں نواز شریف کو بے عزت طریقے سے بری کردیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ مٹھائی کھلانا اور کھانا حیران کن تھا۔

متعلقہ عنوان :