تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کا اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس

28 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال جلسے میں لاکھوں لوگوں کی شمولیت کے امکان کے پیش نظر سائنسی بنیادوں پر انتظامات کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کا اہم ترین اجلاس سینئر مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں28 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جلسے میں لاکھوں لوگوں کی شمولیت کے امکان کے پیش نظر سائینسی بنیادوں پر انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمر کی زیر صدارت اس اجلاس میں موبلائزیشن، سیکیورٹی، لاجسٹکس، ٹیکنیکل اور میڈیا امور کے لیے ذمہ داران کے تعین کے ساتھ ساتھ انتظامات کی نگرانی اور وسائل کی فراہمی کے لیئے ایک 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کمیٹی کی سربراہی صدر اسلام آباد ریجن راجہ خرم نواز کریں گے۔جلسے کی جامع منصوبہ بندی کے لیے کمیٹی کا اہم اجلاس سوموار کوطلب کرلیا گیا ہے۔