فیصل آباد میں عابد شیر علی کی ریلی میں شدید ہنگامہ آرائی

کارکنوں کا ایک دوسرے پر بدترین تشدد، عابد شیر علی کو ٹرک سے چھلانگ لگانا پڑ گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 اپریل 2017 19:58

فیصل آباد میں عابد شیر علی کی ریلی میں شدید ہنگامہ آرائی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2017ء) فیصل آباد میں عابد شیر علی کی ریلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی کی جانب سے فیصل آباد میں نکالی گئی ریلی کے دوران شدید ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

ریلی کے دوران کارکنوں نے ایک دوسرے پر بدترین تشدد کیا۔ جبکہ عابد شیر علی کو تقریر کے بعد ٹرک سے چھلانگ لگانا پڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :