ساہیوال،محکمہ صحت کی ٹیم کا چھاپہ ،زائد المیعاد اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والا میڈیکل سٹور سیل کر دیا گیا

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے ڈرگ کنٹرولر ساہیوال محمد ساجد سبحانی کی قیادت میں چھاپہ مار کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال کے بلمقابل سلیمان میڈیکل سٹور پر زائد المعیاد اور غیر معیاری ادویات کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی اور میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا، جبکہ میڈیکل سٹور کا مالک ابرار احمد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :