ساہیوال،وکیل کی رہائش گاہ سے 3کلو افیون برآمد ، دو بیٹے گرفتار

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) پولیس تھانہ فتح شیر نے جھال روڈ میں ایک وکیل کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر 3کلو افیون برآمد کر لی اور وکیل کے دو بیٹوں مقصود احمد اور محمد امین ونیوال کو گرفتار کر لیا دونوں ملزم مقامی وکیل کے بیٹے اور پولیس کے ایک سب انسپکٹر کے بھتیجے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس فتح شیر کو اطلاع میں کہ جھال روڈ کے ایک گھر میں کھلے بندو ں منشیات کا کارو بار ہوتا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں بھائیوں کو افیون سمیت پکڑ لیا اور ان کے قبضہ سے 3کلو افیون برآمد کر لی ۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ، مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :