ساہیوال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے دونوں ایکسرے پلانٹ خراب ، مریض خوار ہوگئے

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کے دونوں ایکسرے پلانٹ خراب ہو گئے ، مریضوںکو ایکسرے کے لیے گورنمنٹ قیوم ہسپتال ساہیوال ریفر کر نے سے مریض اور ورثاء خوار ہو گئے ، ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 96گھنٹوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے دونوں ایکسرے پلانٹ خراب ہونے کے سبب ہسپتال میں ایکسرے ڈیپارٹمنٹ بند ہو گئے ہیں اور مریضوں کو ایکسرے کے لیے رکشائوں ، ایمبولینسز میں گورنمنٹ قیوم ہسپتال ایکسرے کے لیے ریفر کر دیا جا تا ہے جس سے مریض اور ان کے ورثاء خوار ہو رہے ہیں ،جبکہ قیوم ہسپتال میں صرف 30تا 40مریضوں کے ایکسرے کرنے کے گنجائش ہے لیکن چند ایکسرے کرکے مریضوں کو ایکسرے کی فلمیں ختم ہونے کا کہہ کر ٹال دیا جا تا ہے جس سے مریضوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جب پرائیویٹ ایکسرے مشین پر مریض جا تا ہے تو مریض سے ایک ہزار روپے سے دو ، دو ہزار روپے لیے جا رہے ہیںاور ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

شہریوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :