عوام نے ایک اور موقع دیا تو ریلوے اس سے دو گنا رفتار پر چلے گی ‘ خواجہ سعد رفیق

سیاسی کارکن ہوں اس لئے سیاست کرتا ہوں ،ریلوے کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانے میں کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:26

عوام نے ایک اور موقع دیا تو ریلوے اس سے دو گنا رفتار پر چلے گی ‘ خواجہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام نے اگر مسلم لیگ (ن) کو ایک اور موقع دیا تو ریلوے اس سے دو گنا رفتار پر چلے گی ،سیاسی کارکن ہوں اس لئے سیاست کرتا ہوں لیکن ریلوے کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانے میں کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ،کھیلوں کیلئے لاکھوں روپے فراہم کئے جارہے ہیں ریلوے اسٹیڈیم کو بھی بہتر بنائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام 62ویں انٹر ڈویژنل اتھلیکٹس چمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئر پرسن ریلوے پروین آغا، چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور بوبک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ محنت کشوں اور افسران کی دن رات کی محنت سے ریلوے ترقی کی جانب گامزن ہے ۔

کافی کام کر لیا ہے اور ابھی بہت سا کرنا باقی ہے انشا اللہ وہ وقت آئے گا جب ٹرین پٹڑی سے نہیں اترے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ ریلوے کا وزیر سیاست کرتا ہے ہاں میں سیاست کرتا ہوں کیونکہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں لیکن میں ریلوے کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانے میں کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا ۔ ریلوے کے افسران اور محنت کش یکجان ہو کر کام کر رہے ہیں ، عوام نے اگر مسلم لیگ (ن) کو ایک اور موقع دیا تو آج ریلوے جس رفتار سے چل رہی ہے اس سے دو گنا پر چلے گی اور اس محکمے میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :