لوئیر دیر، اندھی وطوفان نے تباہی مچادی دیوار گرنے سے سکول ٹیچر جان بحق کئی افراد زخمی

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:20

لوئیر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) لویر دیر میں اندھی اور طوفان نے تباہی مچادی دیوار گرنے سے سکول ٹیچر جان بحق کئی افراد زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزعصر کے وقت لویر دیر کے ضلعی ہیڈ کوواٹر تیمر گرہ سمیت دیر لویر کے مختلف علاقوں میں اندھی اور طوفان نے تباہی مچادی تیمر گرہ کے نواہی گاوں شکولئی میں طوفان کی وجہ سے دیوار گرنے سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سد و کے ٹیچرصاحب زادہ جان بحق ہو گئے جبکہ طوفان اور اندھی سے لویر دیر کے مختلف علاقوں تیمرگرہ، بلامبٹ ، منڈا ثمر باغ، سدو شکولئی ،تالاش ،میدان میں گھروں کی ٹین کی چھتیں ،ساین بورڈز،اور بڑے بڑے درختجڑ سے اکڑ کر گاڑیوں پر اگرئے جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ علاقہ تالاش اور دیگر علاقوں میں بھی مکانات کی دیو ا ریںگر گئی ہیں اور مکانات کے چھتوں پر نصب سولر سسٹم کی شیشے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے طوفان سے بجلی کا نظام بھی درہم برھم ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :