آل پارٹیز کانفرنس نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
ہفتہ 22 اپریل 2017 22:20
(جاری ہے)
ا علامیہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے نوٹیفیکشن اور انتظامیہ کو عدالتی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے اور ذمہ دار افراد کو قرار واقعی سزادیاجائے۔
انہوںنے کہا کہ سیکولرطبقہ کو توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کی اجاز ت نہیں دی جائے گی۔ اور انہیں اس واقعہ کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سپریم کورٹ کے ازخودنوٹس خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ جے آئی ٹی سائنسی بنیادوں پر اس واقعہ کی نہ صرف تحقیقات کریں بلکہ تحقیقات کی نتائج سے پوری قوم کوآگاہ بھی کیا جائے۔اور تحقیقات کے مکمل ہونے تک کسی کو شہید یا مجرم کہنے سے اجتناب کیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کانفرنس انسانی لاش کی بے حرمتی کو غیر انسانی اور غیر شرعی عمل سمجھتی ہے۔ کانفرنس نے واقعہ کے ذمہ دار پولیس کو قراردیتے ہوئے کہا کہ وقوعہ کے وقت پولیس یونیورسٹی میں موجود تھے اور ان کی موجودگی میں یہ تمام تر واقعات سامنے آئے ہیں اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ پولیس ایک فریق بن چکی ہے اور ان سے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی توقع نہیں کی جاسکتی۔کانفرنس نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں گرفتار بے گناہ افراد کو فی الفور رہاکیا جائے۔ کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی ، پاکستان مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے پاکستان ، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ، مرکزی تنظیم تاجران، ڈسٹرکٹ بار مردان، صحافیوں اور اتحادالعلما کے ضلعی ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹی قائم جس کی نگرانی جماعت اسلامی کے ڈاکٹر عطاالرحمان ، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا امانت شاہ اور عالمی مجلس ختم نبوت کے قاری اکرام الحق کریں گے۔ کمیٹی میں عوامی نیشنل پارٹی کے لطیف الرحمان ، عباس ثانی ، پاکستان تحریک انصاف کے ایاز صافی ، شاہد باچہ ، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا سلیم حلیمی، عارف رسول ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی کے عطاالرحمان ایڈوکیٹ، سعیدا ختر ایڈوکیٹ، جمعیت علمائے پاکستان محمد فیاض خان ، قاری عبدالوکیل قادری، پاکستان مسلم لیگ کے عنایت شاہ باچہ، ختم نبوت کے مفتی اسد اللہ اور مولانا ندیم پاکستان پیپلز پارٹی کے اکرام اللہ شاہد، ایس ایم الیاس ایڈوکیٹ ، تنظیم تاجران کے احسان اللہ باچہ اور ظاہر شاہ شامل ہوں گے۔ کمیٹی 7دن میں اپنا رپورٹ منظر عام پر لائے گی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ تحفظ ناموس رسالت کے لئے 28اپریل کو تمام پارٹیوں پر مشتمل حب رسول ریلی? نکالی جائے گی۔ کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجا ع الملک ، مولانا امانت شاہ ، قیصر الدین، تاج الامین جبل ، مولاناسلیم حلیمی، جماعت اسلامی کے مولانا ڈاکٹر عطاالرحمان ، عماد اکبر حسان ، عطاالرحمان ایڈوکیٹ، فضل ربانی ایڈوکیٹ، سعید اختر ایڈوکیٹ، غلام رسول ، ابراہیم بلند، عوامی نیشنل پارٹی کے عباس ثانی، ظاہر علی ، پاکستان مسلم لیگ کے عنایت باچہ ، پاکستان تحریک انصاف کے ایاز صافی، جمعیت علمائے پاکستان کے حاجی محمد فیاض، عبدالوکیل قادری، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے قاری اکرام الحق، مفتی اسداللہ ، مولانا ندیم ، پاکستان پیپلز پارٹی کے اکرام اللہ شاہد، مردان بار کے صدر اسلام رودگ، اسلامک لائرزمومنٹ کے اجمل عباسی ایڈوکیٹ، مسلم شاہ آریانی ایڈوکیٹ، صحافیوں مسرت خان عاصی، بشیر خان عادل ، تنظیم تاجران کے احسان اللہ باچہ اور ظاہر شاہ موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.