پارٹی کی لیڈرشپ جس اعتماد وکارکنوںنے جو عزت دی کبھی نہیںبھول سکتا،پارٹی کونچلی سطح سے مزیدمستحکم بناناہدف ہے،بہت جلدمختلف خیبرپختونخواکے تمام اضلاع اورقبائلی علاقہ جات کا دورہ کرکے کارکنوںسے بہ نفس نفیس ملاقات کروں گا

وزیراعظم کے مشیروصوبائی صدر مسلم لیگ(ن)انجینئرامیرمقام کی مختلف وفود سے گفتگو

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء)وزیراعظم کے مشیروصوبائی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پارٹی کی لیڈرشپ جس اعتماد کااظہارکیااورکارکنوںنے جو عزت ومحبت دی ہے وہ نہیںبھول سکتا،انشاء اللہ انکی توقعات پرپورااترنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کروںگا، لیڈرشپ اورکارکنوں کی تعاون سے پارٹی کونچلی سطح سے مزیدمستحکم بناناہدف ہے،بہت جلدمختلف خیبرپختونخواکے تمام اضلاع اورقبائلی علاقہ جات کا دورہ کرکے کارکنوںسے بہ نفس نفیس ملاقات کروں گا، کارکنان نے کل صوابی سے پشاورتک جس طرح استقبال کیاتاریخ کاحصہ بنادیا، ورکرزپارٹی کا اثاثہ ہیںاوربغیرکسی اجرت کے دن رات اپنے تمام وسائل و موثر پیمانے بروئے کارلاکرمحنت کررہے ہیںاوراپنے سیاسی قائدین کی حمایت میںہمیشہ کلمات اداکرتے رہتے ہیںتاہم ورکرزکی محنت کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ واقع پشاور کینٹ میںخیبرپختونخواورفاٹاسے مبارکبادکیلئے آئے ہوئے مختلف وفودسے سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ملک کی ترقی کوروکھنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے خوشحالی،ترقی،امن وامان کے قیام اورعوام دوست وڑن اورمشن کی راہ میںرکاوٹ ڈالنے کیلئے مختلف ہتھکنڈوںپراترآئے ہیںکیونکہ انہیںخدشہ ہے کہ اگرترقی کایہ سفراورپاکستان مسلم لیگ(ن)کی تسخیرقلب پالیسیاںاسی طرح جاری رہی توانکی وزارت عظمیٰ کاخواب خیالی پلائوہی رہ جارئیگا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کوقول فعل میںتضادکے باعث جوشہرت اورڈگری ملی بس وہی ٹھیک ہے وزارت عظمیٰ ذہن سے نکال دیں۔