رتوڈیرو شہر کے مرکزی چوک پر مسلح افراد کی فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد زخمی

ہفتہ 22 اپریل 2017 21:39

رتوڈیرو شہر کے مرکزی چوک پر مسلح افراد کی فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) رتوڈیرو شہر کے مرکزی چوک پر مسلح افراد کی فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد زخمی، علاج کے لیے لاڑکانہ شعبہ حادثات منتقل، واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو شہر کے مرکزی بازار چاندی چوک پر موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 6 سالہ بچے عصمت اللہ ولد گل محمد مستانی بلوچ اور نوجوان سجاد جویو کو زخمی کردیا، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور زخمیوں کو علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :