وزیراعظم اور ان کے درباریوں کاجے آئی ٹی رپورٹ کے بعداحتساب ضرور ہوگا ‘سید صمصام علی بخاری

وزیراعظم اور ان کی فیملی کا مستقبل تاریک دیکھ رہے ہیں،کرپٹ ٹولے کے احتساب تک ملکی معیشت کا بہتر ہوناناممکن ہے

ہفتہ 22 اپریل 2017 21:28

وزیراعظم اور ان کے درباریوں کاجے آئی ٹی رپورٹ کے بعداحتساب ضرور ہوگا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ وزیراعظم اور ان کے درباری جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد احتساب ضرور ہوگا، وزیراعظم اوران کی فیملی کامستقبل تاریک دیکھ رہا ہوں، کرپٹ ٹولے کے احتساب تک ملکی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار سیدصمصام علی بخاری نے حلقے کے دورے کے موقع پر کیا، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کے مسائل میںاضافے کے سوا کچھ نہیں کیا، وزیراعظم پورے ملک کے دورے کرکے عوام سے جھوٹے وعدے اور دودھ کی نہریں بہانے کے سہانے خواب دکھارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ اگرملک سے لوٹی ہوئی دولت واپس آ جائے تو عوام کی زندگیاںبدل سکتیں ہیں ،حکمران خود بھی لوٹتے ہیں اوراپنے درباریو ں کوکرپشن کاموقع دیتے ہیں، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے اپنے دورِحکومت میں ملکی قرضوں میںریکارڈاضافہ کیا ہے، موجودہ حکمران انڈریکٹ ٹیکس لگا کر غریبوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں ، وزیراعظم اور ان کے حواریوں نے اپنے دورِحکومت میں اداروںکو تباہ کیاہے ، انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہوچکا ہے اور حکمران اس پر قابوپانے میں بُری طرح ناکام ہوئے ہیں، وزیراعظم اور ان کے بھائی اشتہاروں میںترقی ظاہرکرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیںجبکہ گرائونڈ لیول پر ان کی کارکردگی زیرو ہے ، جتنے پیسے حکمرانوں نے اپنی پروجیکشن کے لئے خرچ کئے ہیں اتنے پیسو ں سے ہسپتالوںاور ایجوکیشن میں تبدیلی لائی جا سکتی تھی ، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ تحریک انصاف وزیراعظم اوران کے درباریوں کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور ملک کو کرپٹ ٹولے سے پاک کرکے دم لے گی، تحریک انصاف کو جب بھی عوام نے موقع دیا ملکی تقدیربدلنے کے لئے دن رات ایک کردیںگے اور اداروں میں اہل لوگ لائیںگے اور میرٹ کابول بالا کریںگے۔

متعلقہ عنوان :